ہران :ایرانی لڑکی نے اپنے آپ کو انجلینا جولی کی مداح ہونے کا عملی طور پر بھی ثابت کرنے کی کوشش میں سارا حسن
گنوا دیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس نے انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کے لیے پچاس سے زیادہ مرتبہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور وہ اب ایک کارٹون کردار ’’ مردہ دٴْلھن‘‘ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
سحر کے بہ قول وہ اپنا وزن کم کرنے اور چالیس کلو گرام کے لگ بھگ برقرار رکھنے کے لیے پرہیزی خوراک استعمال کرتی رہی تھی اور صرف وہ چیزیں کھاتی تھی جس سے اس کے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رہ سکے۔
اس کا کہنا تھا کہ وہ جولی سے بہت محبت کرتی ہے اور اس کی بڑی مداح ہے لیکن پچاس سے زیادہ مرتبہ سرجری کے بعد بھی و ہ انجلینا جولی ایسی شکل وشباہت نہیں بنا سکی اور اب وہ جولی دکھائی دینے کے بجائے ’’ مردہ دٴْلھن ‘‘ کے کردار سے زیادہ مشابہ نظر آتی ہے۔۔
No comments:
Post a Comment